کئی گرام پنچایتوں کی میعاد ختم، مقامی شہری اداروں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اگست (سیاست نیوز) موجودہ 61 گرام پنچایتوں جن کی میعاد یکم ؍ اگست کو ختم ہوگئی ہے ان کی جگہ 135 مقامی شہری اداروں نے (سابقہ 74) لے لی جس میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بھی شامل ہے۔ میونسپل ایکٹ میں ایکٹ 4 آف 2018ء میں ترمیم کرتے ہوئے گرام پنچایتوں کو شہری اداروں میں تبدیل کرنے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔ 61 گرام پنچایتوں کی میعاد کی تکمیل کے بعد مزید سات گرام پنچایتوں کی مدت میعاد آئندہ دو سال میں ختم ہوجائے گی۔ یکم ؍ اپریل 2019ء میں پانچ اور اگست 2020ء میں ایک اور یہ 61 گرام پنچایت 2 اگست سے مقامی شہری ادارے جات میں شمار کئے جائیں گے۔ نئے مقامی ادارے جات 173 دیہات بشمول 12 وارڈز کے 131 دیہات پر مشتمل ہیں۔