کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش آسام میں سیلاب ، ایک اور شخص ہلاک

نئی دہلی۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک گیر سطح پر کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی جبکہ ایک اور شخص اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ قومی دارالحکومت میں آج ایک مرطوب دن رہا۔ اعظم ترین درجہ حرارت 36.5 اور اقل ترین 23 درجہ سیلسیس تھا۔ جاریہ سال تاحال سیلاب سے متاثرہ حادثات میں شمال مشرقی ریاستوں میں جملہ 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 7 صرف گوہاٹی میں ہلاک ہوئے جبکہ 3.8 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔