کئی اضلاع میں آئندہ تین دن میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 7 جولائی ( سیاست نیوز ) شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی واقع ہوئی ہے اور یہی صورتحال مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے پڑوسی علاقوں میں بھی بنی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ دیا ہے کہ اس کے اثر سے عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ نرمل ‘ جگتیال ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ راجنا سرسلہ ‘ منچریال ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ ورنگل اربن ‘ ورنگل رورل ‘ کتہ گوڑم ‘ سدی پیٹ ‘ محبوب آباد اور کاما ریڈی اضلاع میں آئندہ تین دن کے دوران کچھ مقامات پر شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے بیشتر اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ دوسرے مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 29 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔