ژی جن پنگ سے کم جونگ اُن کی ملاقات

بیجنگ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے آج شمال مشرقی چین میں ملاقات کی۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے متوقع چوٹی ملاقات سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کا یہ اچانک اور حیرت انگیز دورۂ چین تھا۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چیانل سی سی ٹی وی نے ژی اور کم کو شمال مشرقی شہر میں ساحل کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا۔ سرکاری خبررساں ادارہ ژنہوا نے کہاکہ دونوں قائدین نے کل اور آج ملاقات کی۔