حیدرآباد۔24۔نومبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج 15 ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹس آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے جس میں 6 عہدیداروں کے سابق میں جاری کئے گئے احکامات کالعدم کرتے ہوئے انہیں نئے عہدوں پر متعین کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر آر گریدھر جنہیں چیف آفس سے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی تھی، آج ان کا تقرر اسسٹنٹ پولیس آف کمشنر سلطان بازار کی حیثیت سے کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ مسٹر سی ایچ سدھاکر کے تبادلہ کے احکامات روک دیئے گئے ہیں اور انہیں اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ۔ مسٹر سریش کمار جنہیں حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سلطان بازار مقرر کیا گیا تھا، انہیں چیف آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مسٹر جے راما راؤ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سی سی ایس کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ڈی پی او کریم نگر ٹاؤن مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر پی رویندر ایس ڈی پی او کریم نگر کو چیف آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مسٹر اے متیم ریڈی جنہیں سابق میں چیف آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک نارتھ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر سی ایچ سرینواس کو چیف آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مسٹر وی سرینواسلو جو تعیناتی احکامات کیلئے منتظر تھے، انہیں چیف آفس میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مسٹر جی چکرورتی کو ایس ڈی پی او کاغذ نگر ، مسٹر جی سندیپ ایس ڈی پی او مریال گوڑہ ، مسٹر جی چندر موہن کو ایس ڈی پی او دیورکنڈہ متعین کیا گیا ہے ۔ مسٹر ایم روی کمار اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ہیڈ کوارٹر جنہیں ایس ڈی پی او دیورکنڈہ مقرر کیا گیا تھا، انہیں اسی عہدہ پر برقرار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مسٹر نومولا مرلی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی کو ان کے عہدہ پر برقرار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ کے تبادلے کے احکامات رد کردیئے گئے ہیں۔ مسٹر جے راگھو ویندرا ریڈی کو چیف آفس میں برقرار رہنے اور پی سنجیو راؤ کو ایس ڈی پی او پرکال برقرار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔