ڈی لکشمی پارتا سارتھی کو محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی اضافی ذمہ داری

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے چیف کمنشر اینڈ اڈمنسٹریشن مسٹر آئی وی آر کرشنا راؤ جوکہ یکم مارچ تا 10 مارچ رخصت پر ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی پر شریمتی ڈی لکشمی پارتا سارتھی بھاسکر اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ کو چیف کمشنر اینڈ اڈمنسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ انہیں مسٹر کرشنا راؤ کے رخصت کی مدت کے دوران صدرنشین محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی ( ڈی پی سی ) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔