ڈی سرینواس 27 ستمبر کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر ڈی سرینواس اپنی سیاسی زندگی سے متعلق کوئی فیصلہ امکان ہے کہ 27 ستمبر کو کریں گے ۔ ڈی سرینواس نے نظام آباد میں اپنے حامیوں سے آئندہ کے اقدام کے بارے میں بات چیت کی ان پر ٹی آر ایس نے ڈسپلن شکنی کا الزام لگایا ہے نظام آباد کے ٹی آر ایس قائدین نے ایک قرارداد منظور کرکے سرینواس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ وہ پارٹی کے خلاف کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے انہوں نے ٹی آر ایس قیادت کو چیلنج کیا کہ یا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا قرارداد واپس لی جائے ۔