حیدرآباد /3 اگست ( پی ٹی آ:ی ) حکمراں ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے بیٹے اور نظام آباد کے سابق مئیر ڈی سنجئے کے خلاف پولیس نے طالبات کو جنںی ہراسانی کا مقدمہ درج کرلیا جب نظام آباد کے ایک نرسنگ کالج کی ایک طالبہ نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے کہا کہ ایک طالبہ کی طرف سے آج شکایت کی گئی تھی اور اس بنیاد پر ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سنجئے نے نظام آباد میں کہا کہ ان کی سیاسی ساکھ متاثر کرنے کیلئے غلط محرکات کی بنیاد پر ان کے خلاف یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ متاثرہ لڑکیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ نظام آباد کے مئیر سنجے کے والد ڈی سرینوس ماضی میں متحدہ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ریاستی وزیر تھے ۔ لیکن کہا کہ تلنگانہ کے بعد حکمراں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے تھے اور انہیں راجیہ سبھا کا رکن بنایا گیا تھا ۔ سرینواس کے ایک اور بیٹے بی جے پی لیڈر ہیں ۔