ڈی جی پی جاوید احمد پر الزام عائد کرنے والا آئی پی ایس عہدیدار معطل

لکھنؤ ۔ /26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے یو پی ڈی جی پی جاوید احمد پر الزام عائد کرنے والے 2010 ء  بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیمانشو کمار کو معطل کردیا ۔ اس عہدیدار نے ڈی جی پی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ذات پات کی بنیادپر پولیس عہدیداروں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں ۔ چند دن قبل ہیمانشو کمار نے ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ ڈی جی پی ایک خاص ذات کے آفیسرس کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ ان کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ جھوٹے الزامات پر معطل بھی کیا جارہا ہے ۔ معطل آفیسر کو جہیز ہراسانی کیس میں پٹنہ ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری وارنٹ کا بھی سامنا ہے ۔