ڈی جی پی تلنگانہ انوراگ شرما کو ایک ہفتہ کی رخصت

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما کو خانگی دورہ پر جانے کیلئے ایک ہفتہ کی رخصت منظور کی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر شرما امریکہ کے شہر نیویارک کو ذاتی وجوہات کے سبب امریکہ کا دورہ /27 فبروری سے /5 مارچ تک کریں گے ۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے ان کی رخصت منظور کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس کی غیرموجودگی میں ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر سدیپ لکٹکیا کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔