حیدرآباد 26 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ ڈی جی پی انوراگ شرما نے آج اپنے دفتر کے احاطہ میں مفت کینسر اسکریننگ کیمپ کا آغاز کیا ۔ اس کا اہتمام اومیگا ہاسپٹل نے کیا تھا ۔ اس کا مقصد احتیاطی اقدام کے طور پر کینسر کا قبل از وقت پتہ چلانے امکانی مریضوں کی اسکریننگ کرنا تھا ۔ اس کیمپ میںمعروف ڈاکٹرس نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر موہن ومشی نے کہا کہ کینسر کا ابتدائی مراحل میں پتہ چلانا اور اس کا انسداد کرنے ملازمین کو چاہئے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ اس طرح کا ٹسٹ کروائیں۔