حیدرآبادیکم اپریل(سیاست نیوز) سی پی آئی قائدین نے آج ڈی بی آر ملز واقع لور ٹینک بنڈ کی چوبیس ایکڑ سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضوں کے خلاف متعلقہ ایم آر او سے شکایت کی۔ بعد ازاںاسٹیٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنہ کی قیادت میں سی پی ائی سٹی سکریٹری وی ایس بوس‘ رکن قانون ساز کونسل پی جے چندرشیکھر رائو‘ سی پی ائی اسٹیٹ سکریٹریٹ رکن ڈاکٹر سدھاکر کے علاوہ ڈی بی آر ملز کے ملازمین اور مزدوروں کی ٹیم نے ملز کا معائنہ کیاجہاں پر غیرسماجی عناصر کی نگرانی میںتعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جارہی تھی۔ سی پی ائی کے نمائندگی پر متعلقہ وی آر او نے مقام واقعہ پہنچ کر تعمیراتی سرگرمیوںکو فوری بند کردینے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈاکٹر کے نارائنہ نے مقام ِ واقعہ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی بی آر ملز کی چوبیس ایکڑ قیمتی اراضی پر غیر مجاز قبضے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تھا جس کو بروقت سی پی ائی قائدین اور ڈی بی آر ملز ملازمین اور مزدوروں نے ناکام بنادیا۔ ڈاکٹر نارائنہ نے کہاکہ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف جب سی پی ائی کا وفد متعلقہ ایم آر او سے شکایت کرکے واپس ہورہا تھا اس وقت دو غیر سماجی عناصر نے سی پی ائی سٹی سکریٹری وی ایس بوس پر جان لیوا حملہ بھی کیا مگر کمیونسٹ کارکنوں و ملز کے مزدوروں کی مستعدی کے سبب دونوں غنڈہ عناصر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔