ڈی ایڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( آئی این این ) : ڈائرکٹر گورنمنٹ امتحانات کے بموجب ڈپلومہ ان ایلمنٹری ایجوکیشن ( ڈی ای ایڈ ) امتحانات منعقدہ فروری 2018 کے نتائج کو جاری کردیا گیا ہے ۔ نتائج کو سرکاری ویب سائٹ bsa.telangana.gov.in پر پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسناد متعلقہ کالجس کے پرنسپل کو جاری کئیے جائیں گے ۔ جب کہ ویب سائٹ سے ڈیمی میمورنڈم آف مارکس مذکورہ بالا ویب سائٹ سے متعلقہ کالجس یا امیدوار ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ نمبرات کی دوبارہ جانچ کے خواہش مندوں کو 7 مئی تک درخواست داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو کہ شریمتی پدماوتی اڈیشنل جائنٹ سکریٹری کو راست یا بذریعہ ڈاک مقررہ تاریخ تک پہنچ جانی چاہئے ۔ درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات پیش کرنا لازمی ہے ۔ مقررہ تاریخ میں مزید توسیع کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔۔