ڈی ایڈ امتحانات، ادخال فیس کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (راست) ریاست میں ٹیچرس ٹریننگ کورسس ڈی ایڈ (ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن) کیلئے امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 10 جنوری تک توسیع دی گئی ہے۔ گذشتہ منعقدہ ڈی ایڈ امتحان میں ناکام امیدواروں کو اپنی امتحانی فیس 250 روپئے آن لائن کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ریجنل ڈائرکٹر مسٹر انیل کمار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آئندہ سال ماہ فروری کی 14 اور 15 تاریخ کو امتحانات منعقد کئے جاسکتے ہیں۔