حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریہبالیشن فار منٹلی ہینڈی کیاپڈ میں 2 سالہ ڈپلوما ان ایجوکیشن ، اسپیشل ایجوکیشن ( دماغی معذورین ) کورس میں داحلے جاری ہیں ۔ یہ کورس ریہبالیشن کونسل آف انڈیا سے مسلمہ ہے ۔ اس میں خصوصی ٹیچرس کو معذورین کی ضروریات کیا ہیں اس کی تربیت دی جائے گی ۔ اس کورس میں داخلے کے لیے اہلیت یہ رکھی گئی ہے کہ کسی ریاستی یا مرکزی بورڈ سے 10+2 میں 50 فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی گئی ہو ۔ اور ایس سی / ایس ٹی کے لیے 45 فیصد نشانات سے کامیابی ضروری ہے ۔ حد عمر 18 تا 35 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے اور تحفظاتی پالیسی کے تحت ایس سی ، ایس ٹی او بی سی ، پی ڈبلیو ڈی ، خواتین اور فریڈم فائٹر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ریاستی گورنمنٹ کے قواعد کے مطابق تحفظات پائیں گے ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کوآرڈینٹر مس وینا سے 9704694872 پر یا فون نمبر 24046733 ۔ 040-24045454 پر ربط کریں ۔ ویب سائٹ thpi.in کا مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔۔
مشیر آباد میں مفت ختنہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : چوراستہ اسکن کارپوریشن کے زیر اہتمام 22 اپریل کو صبح 8 تا 5 بجے شام الحاج یم دلبر حسین صدر ، فضل الرحمن انچارج کی نگرانی میں انجمن فنکشن ہال بھولکپور مشیر آباد میں مفت ختنہ کیمپ مقرر ہے ۔ جس میں ماہرین ڈاکٹرس کی خدمات دستیاب رہے گی ۔ ساتھ میں کسی بھی قسم کی چیزیں نہ لائیں ۔ تمام ضروری ادویات اور بسکٹ مفت دئیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے فون 9885168793 ۔ 9440254812 پر ربط کریں ۔۔