ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ٹیچرس ایجوکیشن کے اہم کورسیس پر ایم اے حمید کی معلومات

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس ایجوکیشن سے متعلق مختلف سوالات ، کورسز اور ان میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحانات کی معلومات اور جوابات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم اے حمید نے دیا اور بتایا کہ ایم ایڈ کے لیے یونیورسٹی کا پی جی انٹرنس ٹسٹ ہوتاہے بی ایڈ کے لیے ایڈ سیٹ ہے ۔ جو اس مرتبہ دو سال کا کردیا گیا اور اس کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ انٹر میڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ ڈی ایڈ ہے جس کے لیے ڈائٹ سٹ تھا جو اب ڈی سٹ ہوگیا ۔ ہندی پنڈت کے لیے ایچ پی ٹی ، تلگو پنڈت کے لیے ٹی پی ٹی اور اردو پنڈت ٹریننگ UPT ہے اس کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن میں بی ایڈ ( نابیناء / معذورین / ذہنی معذورین ) کے لیے الگ الگ ہیں ۔ ان کے ادارے بھی ہیں کورس بھی الگ ہے اور داخلے کا طریقہ کار بھی الگ ہے آج کے راست نشریہ پروگرام میں حیدرآباد کے علاوہ اضلاع سے بے شمار امیدواروں نے ٹیچرس ایجوکیشن کے متعلق سوالات کیے ۔ اس کو ریکارڈ کر کے پوچھا گیا اور دوران پروگرام پوچھے گئے سوالات اور اسٹوڈیو میں موجود طلبہ کے راست پوچھے گئے سوالات کو شامل پروگرام کرتے ہوئے ان کے جوابات دئیے گئے ۔ جناب زاہد فاروقی پروگرام کوآرڈینٹر نے بڑی عمدگی سے پروگرام کو ترتیب دیا اور سوالات کو شامل کیا ۔ پروگرام کا آغاز شخصی طور پر ایم ایڈ سے متعلق سوال کرتے ہوئے کیا جب کہ دکن ریڈیو کی ٹیم یاسمین ، صدیقہ ، حنا ، صفورہ نے سوالات کیے ۔ پروگرام کی معاونت فہیم انصاری ، محمد منیر نے کی ۔ ٹیچرس ایجوکیشن میں داخلے اور ٹیچرس کے تقررات سے متعلق سوالات کا نہ صرف ایم اے حمید نے جواب دیا بلکہ ان کی مکمل معلومات فراہم کی ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔