یروشلم 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے آج توثیق کی کہ اس کے لاپتہ سپاہی لیفٹننٹ ہڈار گولڈن کی موت کی توثیق ہوگئی ہے ۔ یہ توثیق ایک سرنگ میں پائی گئی نعش کے ڈی این اے سے ہوئی ہے ۔ گولڈن جمعہ کو لڑائی کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اسرائیل نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے اسے اغوا کرلیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا آغاز کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔ آج صبح اسرائیلی فوج نے توثیق کردی کہ نعش کے ڈی این اے سے فوجی کی ہلاکت کی توثیق ہوگئی ہے ۔