ڈی ایم کے کے کرپشن کے الزامات بے بنیاد : اے آئی اے ڈی ایم کے

چینائی۔ 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تملناڈو میں حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے نے آج اس کے خلاف اس کی حریف ڈی ایم کے کی جانب سے عائد کردہ کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ ان کیسیس کو عدالت میں کامیابی کے ساتھ لڑے گی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کوآرڈینیٹر او پنیر سیلوم حکمراں پارٹی کے قائدین بشمول ان کے اور چیف منسٹر این پلانی سوامی کے خلاف ڈی ایم کے کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے ساتھ داخل کی گئی شکایتوں سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ بے بنیاد الزامات ہیں۔ ہم ان الزامات کا عدالت میں سامنا کریں گے اور انہیں (ڈی ایم کے) کو شکست دیں گے‘‘۔