ڈی ایس پی کی ہلاکت ‘ مقدس ماہ رمضان میں ناپاک حرکت ‘ منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ

نئی دہلی 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں ایک پولیس عہدیدار کی مارپیٹ میں ہلاکت مقدس ماہ رمضان میں ایک ناپاک حرکت ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ دفتر وزیر اعظم جتیندر سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عہدیدار کی موت کشمیر کے معصوم عوام کی آنکھیں کھولنے کا موقع ہے جنہیں نام نہاد افراد یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مذہب کے نام پر جنگ ہے تو اس سے زیادہ غیر مذہبی کام اور کیا ہوسکتا ہے ؟ ۔ اگر یہ اسلام کے نام پر جنگ ہے تو اس سے زیادہ غیر اسلامی کام رمضان جیسے مقدس مہینے میں اور کیا ہوسکتا ہے ؟ ۔