حیدرآباد۔/30نومبر، ( این ایس ایس) ریاستی حکومت ڈی ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کے تقررات کیلئے نیا طریقہ کار وضع کرے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کو مستحکم بنایا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے ڈی ای اوز کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی امتحانات میں بہتر نتائج کیلئے تین ماہ کی مہلت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کیلئے ہم نے امتحان کا شیڈول جاری کردیا ہے اور عہدیداروں کے پاس نتائج کو بہتر بنانے کیلئے صرف تین ماہ بچے ہیں۔ انہوں نے صد فیصد نصاب مکمل کرنے اور اس معاملہ میں تمام سہولیات و انفراسٹرکچر سے استفادہ کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت انجیئنرنگ میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ ختم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی سال سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ انجنیئرنگ کورسیس میں دستیاب نشستیں ایم سیٹ میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد سے زیادہ ہیں۔