ڈی ایس سی میں اردو ٹیچر س کی 1215 مخلوعہ جائیدادوں کی شمولیت ڈائٹ میں32 جائیدادیں مخلوعہ، صرف آٹھ اردو لکچررس

حیدرآباد۔ 30 ۔ ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کے تقررات سے متعلق مجوزہ ڈی ایس سی میں اردو میڈیم اساتذہ کی 1215 مخلوعہ جائیدادوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اردو میڈیم کی محکمہ جائیدادوں کو اوپن زمرہ میں شامل کرتے ہوئے اردو اساتذہ کے زائد تقررات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے آج اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم اور اقلیتی بہبود کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا ۔ اجلاس میں اقلیتی طلبہ کیلئے آئندہ تین برسوں میں 120 اقامتی مدارس کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں ، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جلال الدین اکبر، مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن ڈی شفیع اللہ،  ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کے علاوہ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم ، سکریٹری سماجی بہبود اور ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے شرکت کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اقلیتوں کیلئے 120 اقامتی مدارس کے قیام سے متعلق ایکشن پلان کو اندرون دو یوم قطعیت دیدی جائے گی اور اسے 2 جنوری کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ (باقی سلسلہ صفحہ 8 پر)