حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم گنٹا سرینواس راؤ نے آج بتایا کہ حکومت نے ایس جی ٹی پوسٹس میں بی ایڈ امیدواروں کے لیے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ڈی ایس سی اعلامیہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت نے مرکز کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے تاکہ ریاست میں ایس جی ٹی پوسٹس کے لیے بی ایڈ امیدواروں کو اہل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے خانگی یونیورسٹیز پر ایک سب کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ’ ہم گجرات میں رائج تعلیمی نظام کا جائزہ لیں گے اور کوئی فیصلہ کرینگے ‘ ۔۔