ڈی ایس ایف بڈراؤنڈ کی 1200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈائرکٹر جنرل آف ہائیڈرو کاربن کے مطابق ڈی ایس ایف بڈ راؤنڈ 1200 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے ساتھ جنوری ۔ فروری 2019 تک تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔ وی بی جوائے ، ڈائرکٹر جنرل آف ہائیڈرو کاربن کے مطابق اس پراجکٹ سے 600 ملین امریکی ڈالرز کی آمدنی ہوگی ۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مسٹر جوائے نے کہا کہ فیلڈز میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے ۔بولی کی آخری تاریخ 18 دسمبر مقرر ہے ۔ اور نئے سال کے ابتداء تک اس کے طریقہ کار کو مکمل کرلیا جائے گا ۔ اس میگا پراجکٹ کی بولی کی آخری تاریخ 9 اگست 2018 مقرر کی گئی تھی جس میں 25 کنٹراکٹس 59 آئیل اینڈ گیس فیلڈ پر مشتمل جس کا احاطہ 3042 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ 190 mmtoe کے لیے بولی کا اعلان کیا گیا تھا ۔۔