ڈیٹا لیکس اسکینڈل:کیمبرج انالیٹیکا کو بند کرنیکا اعلان

لندن ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی الیکشن کنسلٹنسی فرم کیمبرج اینالیٹیکا اور اس کی مرکزی کمپنی ایس سی ایل الیکشنز لمیٹیڈ نے فیس بک ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے اپنی ویب سائیٹ پر اعلان کیا کہ ہم پر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی، جس کی وجہ سے ہمارے صارفین اور سپلائرز بھی ہم سے دور ہوگئے، لہٰذا کاروبار کو مزید جاری رکھنا قابل عمل نہیں رہا۔ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق کمپنی کی بندش کا اطلاق گذشتہ روز چہارشنبہ 2 مئی سے ہوا اور ملازمین سے کہا گیا ہیکہ وہ اپنے کمپیوٹرز بند کردیں۔