ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے مقدس ماہِ صیام کی مبارکباد

لندن 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں اُنھوں نے کہاکہ وہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم وقت ہے کہ برطانیہ کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے مسلمان اسلام کی بنیادی تعلیم کو ایک بار پھر اپنانے جارہے ہیں۔ مسلمان جب ایک روزہ افطار کرتے ہیں کو دوست احباب اور رشتہ دار سب یکجا ہوجاتے ہیں جو نہ صرف اسلامی تعلیمات کی روح ہے بلکہ کمیونٹی، خاندان اور کارخیر برطانوی اقدار کی بھی آئینہ دار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ برطانوی مسلمان بھی آج دنیا کے ہر شعبہ میں اہم رول ادا کررہے ہیں چاہے وہ کاروبار ہو، کھیل کود ہو، شعبہ صحت ہو یا کچھ اور۔ اُنھوں نے ایک باربار پھر ’’رمضان مبارک ٹو آل‘‘ کہتے ہوئے اس ماہ مبارک کے بخیر و خوبی گزر جانے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔