ڈیوڈ کیمرون کو قطعی اکثریت حاصل ، واحد پارٹی کی حکومت کا قیام ممکن

لندن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج برطانیہ میں حیران کن اکثریت حاصل کرلی اور تمام پیش قیاسیوں کو غلط ثابت کردیا کہ برطانیہ میں ایک معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے گی۔ وہ اتنی اکثریت رکھتے ہیں کہ واحد پارٹی کی حکومت کا قیام ممکن ہے اور مخلوط حکومت کا مختصر وقفہ ختم ہوچکا ہے۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے کنزویٹیو پارٹی کی عام انتخابات میں کامیابی پر آئندہ امکانی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ’’پھر ایک بار کیمرون سرکار‘‘ لندن سے موصولہ اطلاع کے بموجب حالیہ عام انتخابات میں ہندوستانی نژاد افراد ریکارڈ تعداد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ منتخبہ ہندوستانیوں میں ممتاز شخصیتیں کیتھ واز، پریتی پٹیل اور انفوسیس کے نارائن مورتی کے داماد شامل ہیں۔ 350 رکنی برطانوی دارلعوام میں واحد پارٹی کی حکومت قائم کرنے 326 نشستیں کافی ہیں۔