ڈیوڈ بیسلے ڈبلیو ایف پی کے نئے ایگزکٹیو ڈائریکٹر

اقوام متحدہ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے جنوبی کیرولینا کے سابق گورنر ڈیوڈ بیسلے کو ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کا نیا ایگزکٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا ہے ۔بیسلے اس عہدے پر 2012 سے کام کر رہے ایتھارن کجن کی جگہ لیں گے ۔ بیسلے کی اس عہدے پر تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایف پی اور اس سے متعلق تنظیموں کو امریکہ سے ملنے والی مالی امداد میں کمی کرنے کے اشارے دیے ہیں۔خیال ر ہے کہ امریکہ نے ڈبلیو ایف پی کو سال 2016 میں دو کروڑ امریکی ڈالر کی مالی مدد دی ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی بھی جنوبی کیرولینا سے گورنر رہ چکی ہیں۔گٹیرس نے ڈبلیو ایف پی کے ایک ایگزیکٹو خط کے ذریعے اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیسلے کا طویل تجربہ ڈبلیو ایف پی، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے کام آئے گا۔