ڈینگو کے مچھروں کی افزائش کی ڈرون سے نگرانی

کلکتہ 26فروری(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کی پیدائش کے مقامات کی نشاندہی کیلئے ڈرون کے ذریعہ نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ڈرون کو ایک اسکول کے طالب علم نے بنایا ہے ۔یہ ڈرون ٹھہرے ہوئے پانی کی تصویر لے کر مچھروں کی افزائش کا پتہ لگاسکتے ہیں ۔سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میر اشوک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہم نے ایک مہینے کیلئے اس ڈرون کو استعمال کریں گے ۔اگر یہ ڈرون کارآمد ثابت ہوا تو اس کا مستقل استعمال کیا جائے گا۔ طالب علم راجیو گھوش جس نے یہ ڈرون بنایا ہے ، نے سلی گوڑی میں گزشتہ ڈینگو کی کئی شکایتیں سامنے آئی تھیں ۔