ڈینگو کے بحران سے نمٹنے سری لنکا میں فوج طلب

کولمبو۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا میں سینکڑوں فوجیوں کو ملک گیر سطح پر مچھروں کی افزائش کے مراکز کو تباہ کرنے کیلئے طلب کرلیا ہے ۔ مبینہ طور پر سری لنکا میں ملک گیر سطح پر مہلک بخار ڈینگو پھیلا ہوا ہے جس سے جاریہ سال 215 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ مرطوب موسم برسات کی وجہ سے حالیہ سیلاب کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیاہے جس کی وجہ سے پانی کے ان ذخائر میں مچھروں کی افزائش ہورہی ہے ‘ جس کی وجہ سے اس علاقہ میں مچھروں کی لعنت میں کئی گنااضافہ ہوگیا ہے ۔ جاریہ سال کے پہلے 6ماہ میں اس علاقہ میں ڈینگو پھیل گیا تھا جس سے 71ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے تھے ۔ یہ ایک ریکارڈ ہے ۔ گذشتہ سال ڈینگو بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف 55ہزار تھی ۔