ڈینگو : ایک ہفتے میں 1,624 تازہ معاملے

نئی دہلی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ زائد از 1,600 تازہ ڈینگو معاملوں کی گزشتہ ایک ہفتے میں اطلاع ملی ہے، رواں سال اس شہر میں جراثیم والے بخار میں مبتلا افراد کی جملہ تعداد 7,606 تک پہنچ گئی، جس سے یہ گزشتہ چھ سال میں مہلک مرض کی بدترین وبا بن چکی ہے۔ ڈینگو کے بارے میں آج جاری کردہ ایک بلدی رپورٹ کے مطابق 3 اکٹوبر تک درج کیسوں کے منجملہ صرف سپٹمبر میں 6,775 معاملے دیکھنے میں آئے، اور یہ بھی گزشتہ چھ سال کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اتفاق سے جاریہ ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں کوئی کیس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اموات کی سرکاری تعداد ہنوز 25 ہے حالانکہ غیرسرکاری طور پر ڈینگو سے فوت ہوجانے والوں کی تعداد 40 کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔