ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ریل کرائے غیرمتاثر

نئی دہلی ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ریل کرائے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس کمی کا مسافرین کو فائدہ پہونچنے کا فی الحال امکان نہیں ہے کیونکہ مسافرین کی خدمات پر سبسیڈی کا بوجھ اب بھی تقریباً 26,000 کروڑ روپئے ہے ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دو یا تین مرتبہ یقینا کمی واقع ہوئی ہے لیکن مکمل ایک سال تک ایسا نہیں ہوتا رہا ۔