نئی دہلی، 10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں ڈیزل کے دام مسلسل پانچویں دن بڑھے ہیں جبکہ پٹرول کی قیمت چار دن بڑھنے کے بعد چہارشنبہ کو مستحکم رہے ۔دہلی اور کولکتہ میں آج ڈیزل 24-24پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 74.35روپئے اور 76.20روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
ریلوے ملازمین کو 78دن کا بونس
نئی دہلی، 11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اس مرتبہ تہواروں کے سیزن پر حکومت نے ریلوے کے 11.91لاکھ غیرگزیٹیڈ ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے برابر پیداواری بنیاد پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے پر 2044.31کروڑ روپئے کا مالی بوجھ پڑے گا ریلوے کے ہر ایک اہل ملازم کو 78دن کے بونس کے طورپر 17ہزار 951روپے ملیں گے۔
خیال رہے کہ ریلوے ہر برس اپنے غیرگزیٹیڈ ملازمین کو پیداواری بنیاد پر بونس دیتا ہے ۔