نئی دہلی 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہندوستان کے انتہائی زیراستعمال ایندھن میں ہندوستان کا فائدہ تقریباً دوگنا کرنے میں مدد ملی ہے چنانچہ ڈیزل کی قیمت میں عنقریب 3.56 روپئے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 4 سال میں اقل ترین سطح پر پہلی بار پہونچ چکی ہیں۔ ڈیزل کی فروخت پر نفع معمول سے زیادہ ہورہا ہے۔