ڈیزل پر فی لیٹر 1.90 روپئے کا منافع

نئی دہلی ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)وزارت تیل نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1.90 روپئے کی آمدنی ہوئی ہے اس لئے قیمت میں کمی کیلئے اسے وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ سے واپسی کا انتظار ہے۔ ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل تخفیف ہورہی ہے۔ ڈیزل کی فروخت پر حکومت کو منافع مل رہا ہے، ستمبر کے نصف حصہ میں ڈیزل کی فروخت پر 35 فیصد کا اضافہ ہوا تھا ، اب اس میں 1.90 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس آمدنی کے باعث ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا جارہا ہے لیکن وزارت تیل کو وزیراعظم کی واپسی کا انتظار ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت تیل کا خیال یہ ہے کہ قیمتوں میں کمی اور پیشی کا فیصلہ کرنے کا اختیار اسے نہیں ہے۔

سوچھ بھارت مہم کا کل سے آغاز، سخت سیکوریٹی
نئی دہلی ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل راج پتھ سے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کریں گے ۔ اس کیلئے یوم جمہوریہ کے موقع پر کی جانے والی سیکوریٹی انتظامات کے مطابق زمین سے فضائی سیکوریٹی کا احاطہ کیا جائے گا۔ راج پتھ کے اطراف و اکناف میں واقع تمام سرکاری دفاتر جیسا کہ کرشی بھون ، ریل بھون اور دیگر دفاتر کو آج ایک بجے دن سے ہی بند کردیا گیا ہے۔