ڈیزل ٹینکر کی منتقلی کے دوران حادثہ ایک ہلاک دوسرا زخمی

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ جو مشتبہ طور پرکسی کی سازش کا شکار ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ مجید بنڈہ علاقہ میں پیش آیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 19 سالہ ایڈو کنڈالو جو اپنے ساتھی سامیول کے ہمراہ تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ اچانک ڈیزل ٹینک کی زد میں آکر شدید جھلس گئے ۔ یہ لوگ بورویل کی گاڑی کیلئے ڈیزل کی ٹینک کو ایک مقام سے دوسرے مقام رسی کے ذریعہ منتقل کر رہے تھے کہ اچانک کسی نے ماچس کی کاڑی سے آگ لگادی اور آگ نے ڈیزل کے ذریعہ انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس واقعہ میں کنڈالو ہلاک اور سامیول شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔