ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر کتاب کی روشیا کے ہاتھوں اجرائی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : گورنر ٹاملناڈو ڈاکٹر کونیجیٹی روشیا نے آج ’ڈیزاسٹر مینجمنٹ ان انڈیا : ایولیوشن آف انسٹی ٹیوشنل ارینجمنٹس اینڈ آپریشنل اسٹریٹیجیس ‘ پر کتاب کی رسم اجراء عمل میں لائی ۔ جس کو ڈاکٹر موہن کندا ، آئی اے ایس ( موظف ) چینائی نے تحریر کیا ہے ۔ پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن ، فاونڈر چیرمین ، ایم ایس ایس آر ایف ، چینائی ، کمل کشور ، ممبر ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نئی دہلی ، دیوی پرساد جواڈی ، سنٹر فار گڈ گورننس ، حیدرآباد ، ڈاکٹر کے سمن چندرا ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج ، حیدرآباد ، جیاشری ، ہند و میڈیا ریسورس سنٹر ایم ایس ایس آر ایف چینائی اس موقع پر موجود تھے ۔۔