حیدرآباد۔/25اگسٹ ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈیزاسٹر ریسپانس اور فائر سرویسیس میں 391 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ یہ تقررات تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اور ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ پرنسپل سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے آج جی او ایم ایس 127 جاری کرتے ہوئے تفصیلات بتائی۔ محکمہ کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پیش کردہ تجویز کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے مختلف زمروں میں 391 جائیدادوں پر راست تقررات کو منظوری دی ہے۔ اسٹیشن فائر آفیسر کی 33 اور فائر مین کی 284 جائیدادوں پر تقررات اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ جونیر اسسٹنٹ کی 18 جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات عمل میں آئیں گے۔ ڈرائیور آپریٹر کی 56 جائیدادوں پر محکمہ جاتی سلیکشن کمیٹی تقررات کرے گی۔ تینوں تقرراتی اداروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تقررات کا عمل شروع کرنے کیلئے ضروری قدم اٹھائیں۔ انہیں شفافیت کے ساتھ تقررات کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جو حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے ۔