چندی گڑھ ؍ گڑگاؤں ۔30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئی جی پی کے کے راؤ نے گڑگاؤں میں پریس کانفرنس سے کہا تھا کہ سرخ بیاگ اس کو فرار کرنے کی سازش کرنے والوں کیلئے ایک اشارہ تھا کہ وہ فرار کیلئے تیار ہے۔ خودساختہ مذہبی رہنما کا ادعا تھا کہ اس سرخ بیاگ میں جو وہ سرسا سے ساتھ لایا تھا اس کے کپڑے ہیں۔ بعدازاں ڈی جی پی (کرائم) کمار نے کہا کہ اس کی ٹیم کی تکنیکی عملہ کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ کمانڈوز کو زدوکوب بھی کیا گیا تھا جو خودساختہ مذہبی رہنما کے سیکوریٹی عملہ میں شامل تھے اور اسے مجرم قرار دینے کے فوری بعد اسے فرار کروانے کی سازش کررہے تھے۔