ڈھاکہ ۔گوہاٹی پروازیں

شیلانگ ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے ہندوستان کی شمالی مشرقی ریاستوں کے فصائی رابطہ آسان تر کرنے کیلئے اپنی سرکاری فضائی خدمات بنگلہ دیش بمن کی ڈھاکہ سے گوہاٹی کیلئے پروازوں کو ہفتہ میں دو بار چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

افریقی شہری کو دس سال کی سزائے قید
نئی دہلی ۔ 29 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے ایک افریقی شہری کو 100 گرام منشیات رکھنے کی پاداش میں دس سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ علاوہ ازیں اسے ویزا کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی ہندوستان میں ہی غیر قانونی طور پر قیام کرنے کا مرتکب پایا گیا ۔