ڈھاکہ کیفے حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

ڈھاکہ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پولیس نے آج ادعا کیا کہ اس نے ملک کی ایک ممنوعہ اسلامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو یہاں کے ایک مشہور و معروف کیفے میں کئے گئے ملک کے بدترین حملوں میں ملوث تھے جس میں 22 افراد بشمول ایک ہندوستانی لڑکی ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتار شدہ دہشت گردوں کا تعلق نیو جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) سے بتایا گیا ہے۔ انہیں کل رات ایک مکان پر دھاوے کے بعد گرفتار کیا گیا جہاں وہ بحیثیت کرایہ دار مقیم تھے تاہم انہوں نے اپنی جعلی شناخت بتائی تھی۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے ایک ترجمان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔