ڈھاکہ ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان جس پر شبہ ہیکہ وہ خودکش حملہ آور تھا، انٹرنیشنل ایرپورٹ ڈھاکہ پر خود کو دھماکہ سے اڑانے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ شخص جینس اور شرٹ پہنے ہوئے تھا اور اس کی عمر 30 تا 40 سال کے درمیان تھی۔ اس نے پولیس چوکی پر حضرت شاہیالال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اپنی دھماکو مادوں کی بیلٹ کو دھماکہ سے اڑانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔