ڈگ وجئے سنگھ اور غلام نبی آزاد نے مودی کی سراہنا کی

نئی دہلی 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائدین ڈگ وجئے سنگھ اور غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اور بروقت اقدامات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سراہنا کی ۔ کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ جو مودی کے سخت نقاد ہیں ،ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ فوج ،مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کے فوری متاثرہ عوام تک پہنچنے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے تعلق خاطر کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے بھی کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی اور ان کے جواب سے خوش ہیں۔