اردو آرٹس کالج میں بی اے ، بی کام اردو میڈیم میں داخلے
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( راست ) : پرنسپل اردو آرٹس کالج حمایت نگر کے بموجب اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں بی اے ، بی کام اردو میڈیم میں داخلے جاری ہیں ۔ ایسے طلباء جنہوں نے اب تک آن لائن دوست ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن نہیں کروایا ہے یا اب تک کسی کالج میں داخلے سے محروم ہوچکے ہیں وہ داخلوں کے لیے فوری طور پر دوست ویب سائٹ پر اپنے ناموں کا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ جس کا آغاز 25 جولائی سے کردیا گیا ہے اور رجسٹریشن 27 جولائی تک کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایسے طلباء جنہوں نے رجسٹریشن کروالیا تھا لیکن سیٹ الاٹمنٹ کے باوجود کسی بھی کالج میں داخلہ نہیں لے پائے وہ تمام اب نئے سرے سے اس آخری مرحلے کے داخلے عمل سے استفادہ کر کے اپنا تعلیمی سال کار آمد بناسکتے ہیں ۔ نئے داخلوں کے لیے آخری تاریخ 28 جولائی تک توسیع کی گئی ہے ۔ کالج ہذا میں اردو میڈیم کو ایجوکیشن میں بی اے ہسٹری ، اکنامکس ، پولیٹیکل سائنس ، ماڈرن لینگویج اردو اور انگلش مصامین کے گروپ کے ساتھ اور بی کام جنرل میں داخلے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس مرحلے کی نشستوں کا الاٹمنٹ 30 جولائی کو کردیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23227330 ۔ 9618219748 پر ربط کریں ۔ آن لائن رجسٹریشن دوست ویب سائٹ dost.cgg.gov.in پر کریں ۔۔
نرسس کے لیے عصری ٹکنالوجی سے واقفیت اور مہارت ضرورت
درشہوار ہاسپٹل میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : پرنسس درشہوار چلڈرنس اینڈ جنرل ہاسپٹل پرانی حویلی کے زیر اہتمام نرسیس کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں نرسیس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کو انجکشن ٹکنک ، انسولین اڈمنسٹریشن ، ونٹی لیٹر کیئر ، سی پی آرکارڈیو پلمونری ، ریسس سی ٹینشن اور پریشر السرس ڈی ہائی ڈریشن مینجمنٹ ، آکسیجن تھراپی ، ٹیکہ اندازی ، حفظان صحت اور دیگر امور سے واقف کروایا گیا اور ان کے عملی مظاہرے کئے گئے ۔ گورنمنٹ نرسنگ کالج کی سابق پرنسپال مسز رفعت رضیہ نے نرسنگ اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کو تلقین کی کہ وہ مریض کی کنگارو کی طرح نگہداشت کریں ۔ انہوں نے نرسنگ اسٹوڈنٹس کو ماڈرن ٹکنیک سے مکمل واقفیت اور مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ درشہوار ہاسپٹل ڈاکٹر کے نرنجنی نے ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ منیجر ایچ آر منیجر شیخ یوسف علی ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مسز رانی فلپ ، چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر پیٹر کینڈی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر بسٹ پرزنٹیشن کا مقابلہ ہوا ۔ ڈاکٹر عبدالواجد ، ڈاکٹر وہاب زبیر ، ڈاکٹر مسعود اور شینائیل جیوتسنا نے ججس کے فرائض انجام دئیے ۔ مختلف کالجس کے طلبہ نے شرکت کی ۔۔