ویب آپشن بند ، طلبہ کا احتجاج نظر انداز ، ہائیر ایجوکیشن کا قطعی فیصلہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ڈگری میں جدید داخلوں کو لے کر کئے گئے احتجاج کے دوران ڈگری میں داخلوں کے ویب آپشنس کا اختتام عمل میں آیا ہے ۔ سلکشن کمیٹی نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ویب آپشنس کے اختتام کا اعلان کیا ۔ کمیٹی نے بتایا کہ جدید طلباء کے رجسٹریشن کے لیے تاحال کئی مرتبہ مواقع فراہم کئے گئے لہذا اور مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے اور کمیٹی نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ تاحال ویب آپشنس کا انتخاب کرنے والے طلبہ کو جلد از جلد سیٹیں مختص کی جائیں گی ۔ اس بات کا فیصلہ اعلیٰ تعلیمی کمیٹی کے چیرمین ٹی پاپی ریڈی کی صدارت میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ جدید داخلوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ نے کمیٹی آفس کے پاس احتجاج واچ کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ تقریبا دو لاکھ خالی نشستیں مخلوعہ ہیں جن پر داخلہ دیا جائے ۔ کم آپشنس کا انتخاب یا میرٹ کے ذریعہ آپشنس کا انتخاب نہ کرنے کی وجہ سے 16 ہزار طلبہ سیٹوں سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ سیٹ ملنے کے باوجود کالجوں میں داخلہ نہ لینے والے طلبہ کی تعداد 44 ہزار ہے ۔ داخلوں میں تاخیر کی وجہ سے 14 تا 17 ستمبر منعقد ہونے والے ڈگری پہلے سمسٹر اور پہلے انٹرنل امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے 5,6,7 اکٹوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔