ڈگری امیدواروں کے لیے محکمہ جنگلات میں سرکاری ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت محکمہ جنگلات میں فارسٹ رینج آفیسرس ، سلکشن آفیسر اور فارسٹ سیٹ آفیسرس کے دو ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں انتخاب ذریعہ تحریری مسابقتی امتحان جو دو پرچوں پر مشتمل ہوگا ۔ جنرل نالج ، میاتھس ، آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر امتحان ماہ اکٹوبر میں مقرر ہے ۔ ڈگری امیدوار اس کی معلومات اور رہنمائی اور ٹسٹ میٹریل گائیڈنس کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ربط کرسکتے ہیں ۔