حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے میں ڈگری اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کے لیے جو مسابقتی امتحان ملازمت کے لیے ہوگا وہ 100 آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کا پرچہ بالکلیہ کمپیوٹر پر مبنی CBT ہوگا ۔ تمام سوالات کے جوابات او ایم آر شیٹ کے بجائے کمپیوٹر ہی پر حل کرنا ہوگا ۔ اس کے آن لائن فارمس داخل کئے جارہے ہیں ،سکندرآباد زون میں بھی سینکڑوں جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ میناریٹی امیدواروں کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں اتوار کو ڈھائی بجے ریلوے آفیسر کا لکچر ہوگا ۔ اور روزانہ آن لائن نمونہ فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔۔