حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کنٹرولر امتحانات ، عثمانیہ یونیورسٹی نے عثمانیہ یونیورسٹی کے دائرہ اختیار کے تحت تمام ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو مشورہ دیا ہے کہ سالانہ امتحانات 2015 کے لیے بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، بی بی اے ، بی ایس امیدواروں سے جو قبل ازیں اعلامیہ کے مطابق فیس ادا نہیں کرپائے ہیں ۔ امتحان فیس اور درخواست فارمس قبول کریں جو اب 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 27 تا 29 جنوری امتحان فیس ادا کرسکتے ہیں ۔ ( ریگولر / بیاک لاگ / اولڈ بیاچس ) کالجس کو امتحان فیس 30 جنوری یا اس سے قبل ’ رجسٹرار ، عثمانیہ یونیورسٹی ایگزام فیس فنڈ اکاونٹ 52198262033 میں داخل کرنا ہوگا ۔ پرنسپلس سے خواہش کی گئی ہے کہ 30 جنوری 2015 کو شام 5 بجے تک یا اس سے قبل آن لائن ای اے ایف داخل کریں ۔ تمام ای اے ایفر کو درکار تمام چیزوں کے ساتھ ایگزامنیشن برانچ میں مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق داخل کرنا ہوگا ۔ رنگاریڈی اور سٹی کے کالجس کے لیے فارمس داخل کرنے کی تاریخ ہے ۔ 2 فروری اور نلگنڈہ ، محبوب نگر ، نظام آباد ، میدک کے لیے 31 جنوری مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کالجس سے یومیہ 500 روپئے فی فیکلٹی جرمانہ فیس وصول کی جائے گی ۔ 29 جنوری کے بعد کسی بھی حالت میں کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔