ڈگری ، انٹر اور ایس ایس سی کے بعد کیرئیر کے بے شمار مواقع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، ڈگری کے بعد اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے بے شمار مواقع ہیں ۔ کیرئیر پلاننگ معلومات حاصل کرتے ہوئے ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب ایم اے حمید نے دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں کیا ۔ راست سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے طلبہ نے سوالات کئے ۔ جنرل اکیڈیمک کورس کے ساتھ پروفیشنل کورسیس کی معلومات فراہم کی گئی ۔ پروگرام کوآرڈینٹر جناب زاہد فاروقی نے تین طرح کے سوالات کو شامل پروگرام کیا ۔ دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے دوران پروگرام میں پوچھے جانے والے سوالات اور اسٹوڈیو میں شخصی طور پر سوالات جن کا ایم اے حمید نے معلومات فراہم کرتے ہوئے جواب دیا ۔ ڈگری کے بعد کئی انٹرنس امتحانات ہیں جس میں بی ایڈ کیلئے ایڈسیٹ یم بی اے کیلئے آئی سیٹ ، پی جی انٹرنس او یو سٹ ہے اس کے ساتھ قومی سطح کے انٹرنس امتحانات میں فہیم انصاری نے معاونیت کی ۔ آج کے پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں دسویں کے بعد ، انٹر میڈیٹ کے بعد سے ڈگری کے بعد تک کے تمام کورسیس کو شامل پروگرام کرتے ہوئے معلومات دی گئی ۔ اس پروگرام میں مس صنعا ، یاسمین ، حنا نے شرکت کی ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔