ڈگریاں صرف ملازمتوں کیلئے نہ ہوں : نجیب جنگ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریوں کا حصول صرف ملازمتوں کے حصول کیلئے نہیں ہونا چاہئے بلکہ تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے دلوں کو روشن کردیتی ہے جو اچھے اور برے کی تمیز پیدا کرتی ہے ۔ آج کی نوجوان نسل مختلف کریش کورسس کرتے ہوئے صرف اچھی تنخواہوں والی ملازمتوں کو ہی ان کی کامیابی تصور کرتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ تعلیم کے ذر یعہ علم کی روشنی کو عام کیا جائے ۔ ملازمتوں کا حصول تو پھر بھی آسان ہے لیکن ط لباء کو یونیورسٹیوں تک صرف کورس مکمل کرلینے کیلئے نہیں بلکہ دیگر توسیع شدہ مقاصد کو لیکر آنا چاہئے۔ آج کی نوجوان نسل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ (آئی ٹی) میں ماہر تصور کی جاتی ہے جبکہ ان میں آپ کو کثیر تعداد ایسے طلباء کی مل جائے گی جو ا پنی مادری زبان سے بھی واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ’’ان کے پاس کے کسی بھی نوعیت کی درخواست تحریر کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی جہد کار ارونا رائے نے کہا کہ تعلیم اور معلومات کوایک دوسرے سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ صرف رٹنے والا علم آپ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔