بھوپال، 22جون (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال میں عدالت نے سیمی سرغنہ ابو فیصل سمیت اسٹوڈینٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے تین کارکنوں کو مندسور ضلع کے پپلیا منڈی میں اسٹیٹ بینک آف اندور کی شاخ میں ڈکیتی ڈالنے کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ خصوصی جج گریش دکشت نے معاملے کی سماعت کے بعد کل ابو فیصل، محمد اقرار اور محمد ساجد کو مجرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تھیلے میں ملی خاتون کی نعش
نئی دہلی، 22جون (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی یک جامعہ نگر علاقے کے حاجی کالونی میں ایک تھیلے میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے جس کے ہاتھ اور جسم کے دیگر حصے کٹے ہوئے ہیں۔جنوب مشرقی دہلی ضلع کے ایک پولیس افسر نے آج بتایا کہ جمعرات کی صبح آٹھ بجکر پندرہ منٹ پر دو لاوارث بیک کے بارے میں پی سی آر کال آئی ۔ جانچ میں پتہ چلا کہ تھیلے میں انسانی جسم کے حصے دو ٹکڑوں میں رکھے ہوئے ہیں۔
کرائم جانچ ٹیم موقع پر پہنچ کر جب جانچ کی تو پتہ چلا کہ لاش کسی عورت کی ہے ۔ اس کے ہاتھ اور جسم کے دوسرے حصے الگ الگ کردئے گئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور ایک معاملہ درج کرلیاگیا ہے ۔لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ا س معاملے کی جانچ سریتا وہار ایک اعلی پولیس افسر کو سونپی گئی ہے ۔